پنجاب : خسرہ سے بچائو مہم شروع، دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو انجکشن لگائے جائینگے

Vaccine

Vaccine

لاہور (جیوڈیسک) خسرہ سے بچائو کی خصوصی مہم 9 فروری تک جاری رہے گی جس میں چھ ماہ سے دس سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجکشن لگائے جائیں گے۔

محکمہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں، ہیلتھ سنٹرز اور سرکاری ڈسپنسریوں میں خسرہ سے بچاو کے انجکشن لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں 16 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں اور گلی محلے میں جا کر بچوں کو ٹیکے لگائیں گی۔

خسرہ کی اس خصوصی مہم میں بین الاقوامی ایجنسیوں کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی مالی معاونت فراہم کی ہے۔