لاہور (جیوڈیسک) نامور اداکار ارباز خان نے پشتو فلم کے اداکارہ ثوبیہ خان کے ساتھ کام کر نے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ثوبیہ خان کو پشتو فلموں کے ڈائریکٹر نور خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم میں کاسٹ کر نے کا فیصلہ کیا مگر ارباز خان نے انکے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ثوبیہ خان جیسی ناکام اور نااہل اداکارہ کے ساتھ کام کر کے میں اپنا امیج خراب نہیں کرنا چاہتا اوران جیسی ڈنگ ٹپائو اداکارائوں نے ہی فلم انڈسڑی کا بیڑہ غرق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارباز خان کے انکار کے ڈائریکٹر نور خان نے بھی ثوبیہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔