کراچی (جیوڈیسک) گبول ٹاؤن کراچی میں تاجر کو قتل کرنیوالے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق گبول ٹائون میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا، ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم عبدالرحیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
اعتراف جرم میں ملزم کا کہنا ہے کہمیں نے پیسے نہ دینے پر پہلی دفعہ کسی کو قتل کیا، مجھے انور نامی شخص نے فیکٹری مالک کو قتل کرنے بھیجا تھا، فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے مانگے تھے۔
ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری منیجر کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم ایک ڈاکٹر کو بھی بھتہ نہ دینے پر قتلکر نے سمیت مزید وارداتوں میں بھی شامل ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔