تیسری اہل بیت کانفرنس محفل نعت کا برطانیہ میں انعقاد

Mehfil Naat

Mehfil Naat

پیرمحل (نامہ نگار) تیسری اہل بیت کانفرنس محفل نعت کا برطانیہ میں انعقاد ،، اہل علاقہ کومحفل نعت کو دیکھنے کیلئے بڑی ٹی وی سکرین کا اہتمام ،، تفصیل کے مطابق برطانیہ کے شہر گلاسگو میں تیسری اہل بیت کانفرنس محفل نعت کا انعقاد چیرمین بزم اہل بیت سید تنویر الحسن گیلانی اور صدر بابر رضا شیخ سمیت پیر سید جہانزیب قاسمی ،سید دلیر بادشاہ ،سید زیب مسعود شاہ ،حافظ محمد حسین ِمولانا صدیق احمد نقشبندی ،قاری جاوید اختر ،منیر احمد کاظممی سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کیا۔

جس میں سینکڑوں مسلم کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جو نعت رسول مقبول کی ثناء سے لطف اندوز ہوئے جن میں مولانا صدیق احمد نقشبندی گلاسگو ،مولانا اختر عباس زینبی ،مولانا ربانی گلاسگو ،سید منیر احمد زشاہ کاظمی ،سید نصیر حسین شاہ مانچسٹر نے رسول کی زندگی مبارکہ پر روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کا خلاصہ بیان کیا اور آخر میں عمرہ کے ٹکٹ کی قراندازی کی گئی اورسید الحسن گیلانی نے تمام امت مسلمہ سمیت پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی۔