جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر ضلع بھمبر کے زیر اہتمام عزم انقلاب جلسہ عام منعقد ہوا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر ضلع بھمبر کے زیر اہتمام عزم انقلاب جلسہ عام منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراجالحق نے کہا کہ اوبا ما نے بھارت آنے کا فیصلہ کیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں کشمیریوں کے پاس جائو ں میں اوباما اور بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ جتنا مرضی یہودیوں کو ساتھ ملا لے شکست اس کا مقدر بن چکی ہے ،انہوں نے کہاکہ میں اوباما کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بھارت کو کہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دے انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ انہوں نے دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کی ہے اور آج امریکہ بھارت کے ساتھ بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل رکن بنانے کی حمایت کررہا ہے امریکہ نے ہمیں دھوکا دیا اور ہمارے حکمرانوں نے دھوکا کھایا ہمارے حکمرانوں نے قومی مفادات کو پس پشت ڈال دیا انہوں نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر بچہ ماں،بوڑھے پوری قوم اس لیے محبت کرتی ہے پاک فو ج سے کہ ان کا خیال ہے یہی فوج مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں ان کا ساتھ دے گی ،ہرجنرل صاحب سے پاکستانی قوم کو توقع ہوتی ہے کہ وہ وقت کا محمد بن قاسم بنے گا اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مائوں بہنیوں بیٹیوں کی آواز پر لبیک کہے گا ،پاکستان کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ پر خرچ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کر ے گی ،پاکستان کی سلامتی کے لیے آگے بڑھے گی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح اول کشمیرکی آزادی ہے مگر حالات کے دبائو میں آکر بین الاقوامی قوتوں کے دبائو میں آ کر ایک قدم آگے بڑھتے ہیں اور چار قدم ہٹتے ہیں یہ پالیسی نہیں چلے گی جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہ بنے ہم نا مکمل ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ نے جو قرارداد منطور کی ہے۔

اس کو موقع دیا جائے کہ کشمیری کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جب تک کشمیری قوم کو موقع نہ دیا جائے ہماری جدوجہد جاری رہے گی سری نگر کے لوگ نہیں تھکے ان کی بستاں قبرستان بن گئیں ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں اس سب کے باوجود انہوں نے شکست تسلیم نہیں کی وہ نہیں جھکے انہوں نے طویل جدوجہد کر کے امت مسلمہ کو پیغا م دیا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی شمع روشن ہے اس شمع کو روشن کر نے کے لیے نوجوانوں نے اپنا خون دیا مگر افسوس ہے پاکستان کے گھنگے بہرے حکمرانوں پر جنہوں نے ہمیشہ اچھے مواقعے ضائع کیے انہوں نے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کی میں مبارکباد دیتا ہوں پوری پاکستانی قوم کو کہ وہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے زندگی کا آخری لمحہ اور خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کے لیے ہے ،یہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے کہتا ہوں میں کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف اپنی نسل کے لحاظ سے اپنے آپ کو کشمیری کہتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ واضح پالسی کا اعلان کرے،ہم لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی کو برداشت کرسکتے ہیں مگر کشمیر سے بے وفائی کبھی برداشت نہیں کر سکتے ،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کہا جائے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں تو اسٹیشن ویران ہوتے ہیں انہیں کہا کہ بندوق اٹھائیں تو انہوں نے ہندوستان کو ناکوں چنے چبوا دئیے مگر پاکستان نے حق ادا نہیں کیا،میں سلام پیش کرتا ہوں مجاہدوں کو ان شہداء کو جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ایک بچہ شہید ہوا تو دوسرے بچے کو پیش کر دیا میں سلام پیش کرتا ہوں ان مائوں اور بہنوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں سید علی گیلانی،شبیر شاہ،یاسین ملک کو پوری قوم پاکستان کی آپ کی پشت پر ہے چند پہاڑ ہمارے درمیاں حائل ہیں مگر سید علی گیلانی میرواعظ،شبیر شاہ،یاسین ملک ہمارے دل میں رہتا ہے۔

پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت پر ہے وہ دن ضرور آئے گا کہ جب یہ رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی،وہ دن آئے گا کہ مظفرآباد کے لوگ گاڑی میں بیٹھ کر سری نگر میں کھاناکھائیں گے میں کشمیر کی آزادی اپنی آنکھوں کے سامنے نظرآرہی ہے میرا کشمیر کے ساتھ تعلق ہے دیر کے لوگ اس عظیم جہاد میں شہید ہو گئے،انہوں نے جہاد کشمیر میں شرکت کی ہے آج کی اولادیں اور نسلیں اسی طرح کشمیر اور اہل کشمیر سے محبت رکھتی ہیں ،میں وزیر اعظم آزاد کشمیر اور حکومت پنجاب سے کہتا ہوں کہ اس طرح کارویہ نہ اختیار کرے،ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ،لیکن ہر اس مسئلے کو حکمت سے حل کیا جائے،قبیلے یا علاقے زبان کی بنیاد پر یہ نہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ خواتین اس بڑی تعداد میں موجود ہیں یہ انقلاب کی نوید ہیں جس تحریک میں مائوں بہنیں شامل ہوتیں ہیں وہ کامیاب ہوتیں ہیں ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق مظلوم کے ترجمان اور کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان ہیں جماعت اسلامی پاکستان نے بے لوث پشتیبانی کی ہے قاضی حسین احمد نے آزمائش کے ہر مرحلے پر ہماری ترجمانی کی سماہنی ،بھمبر کے اگلے مورچوں اور متاثرین کے شانہ بشانہ رہے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست سے دوچار کردیا ہے آج امریکہ کا صدر بھارت میں مودی کے ساتھ مل اپنی شکست کا اعتراف کررہا ہے کشمیری اورفلسطینی اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور حق کی سربلندی کے لیے جان دینے والے فتح سے سرشار ہوتے ہیں ،بھارت کو کشمیر سے بے دخل کر کے کشمیر کو مکمل آزاد کر کے پاکستان کے ساتھ شامل کریں گے انہوں نے کہا کہ اوبامااور نریندر مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ آزادی کی شمع کو ختم نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اقتدار میں آیا ہے وہ یہاں جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے اگر جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری اوباما پر ہو گی جو کہ ایک انتہا پسند ہندولیڈر کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اگر کسی کو غلط فہمی ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستانی یا کشمیری خوف زدہ ہو جائیں گے ہم پاک فوج کے ساتھ مل کر ان کو شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے بھارتی فوج کوشکست پر مجبور کر دیا تھا ہندوستانی جنرل اپنی شکست کا اعتراف کررہے تھے ،جنرل مشرف نے یوٹرن لیا تو ہماری فتح شکست میں بد ل گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے مجاہدین کا 1947میں بہت بڑا کردار ہے برئیگیڈر حبیب الرحمن اسی ضلع سے تعلق رکھتے تھے یہاں کے عوام اور قائدین نے جہاد میں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے آزاد خطے میں بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہونا ضروری ہے جماعت اسلامی اس کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد خطے میں نظام کو تبدیل کر کے آزاد خطے کے عوام کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک فرسودہ نظام اور قیادت موجود ہے نا ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کشمیر آزاد ہو گا ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں ،انہوں نے کہا کہ لوگ اس نظام کے خلاف اعلان جہاد کا مطالبہ کررہے ہیں لیڈر شپ ناکام ہو چکی ہے جن کو اپنا ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجتے ہیں وہ تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کے بھی مجرم ہیں اور عوام کے بھی مجرم ہیں یہاں اربوں روپے کے منصوبے ہڑپ کیے جاچکے ہیں عوام کو کوئی سہولت نہیں ہے لوڈ شیڈ نگ ہے ،میرٹ کا ستیاناس ہے ایسی کیفیت میں لوگ کیسے دشمن کا مقابلہ کریں گے اس خطے سے دلچسپی رکھنے والوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانی بھائیوں کو راتوں رات یہاں سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ غیر انسانی رویہ ہے تیس سال کی میزبانی کے بعد اس رویے کے ساتھ ان کو یہاں سے رخصت کریں گے یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہے ان کو بہتر طریقے سے رخصت کیا جائے ،جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے انجیئنر خالد محمود نے کہا کہ لوٹ گھسوٹ کے نظام کے خلاف بغاوت کرتے ہیں رائے عامہ کے ذریعے تبدیلی لائیں گے کشمیر ی قوم نے بھارت کی جعلی جمہوریت کو مسترد کر دیا ہے اور آج پورے کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ،آزاد خطے سے خاندانی جماعتوںسے قوم کو نجات دلائیںگے،یہاں کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،امیر ضلع بھمبرنے امجد یوسف چوہدری نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی آزاد کشمیرمیں تبدیل لاسکتی ہے،یہ تبدیلی جماعت اسلامی لا سکتی ہے اس کے لیے ہم نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے امیدوار میدان میں اتار لیے ہیں ،جلسہ میں قرارداد ناموس رسالت پیش کی جو منظور ہوئی جس میں لکھاگیاہے کہ پاکستان فرانس کے سفر کو ملک بد ر کریں،او آئی سی کا اجلاس بلواکر اس کی مذمت کریں مسلمان کٹ تو سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔

Bhimber Azme Inqlab Jalsa

Bhimber Azme Inqlab Jalsa