پاکستان اسٹیٹ آئل کا جہاز 50 ہزار ٹن تیل لیکر کراچی پہنچ گیا

Pakistan State Oil Ship

Pakistan State Oil Ship

کراچی (جیوڈیسک) پیٹرول کی قلت دور کرنے کے لئے جو اقدامات لئے گئے تھے اس میں حکومت کامیاب ہو گئی، پاکستان اسٹیٹ آئل کا جہاز 50 ہزار ٹن تیل لے کر کراچی پہنچ گیا۔

پیٹرول کراچی پورٹ پراترناشروع ہوگیا ہے جبکہ دوسرا جہاز 50 ہزار ٹن کا 29 جنوری کو لنگر انداز ہو گا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل مارچ تک 2 لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کرے گا، آئندہ چند ماہ میں مزید 3 لاکھ ٹن پیٹرول بھی درآمد کیا جائے گا۔