سبی (محمد طاہر عباس) سبی اور گردونواح میں تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی کاروبار ٹھپ سرکاری دفاتر میں کام کرنے میں ملازمین کو دشواری کا سامنا علاقائی معیشت تباہ ہوگئی تاجر رل گئے شہریوں کو مشکلا ت اور پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق سبی ، لہڑی ، بختیار آباد ،ڈھاڈر، بھاگ ،بولان ،مچھ سمیت گردونواح کے علاقوں میں تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
جس کے باعث لوگوں کی معمولات زندگی مفلوج اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بجلی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری و غیرسرکاری ملازمین کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث سبی میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگ پانی کے ٹینکر خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بجلی کی بائیس گھنٹے کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقائی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے جس کے باعث دکانداروں اور تاجروں کو شدیدپریشانی و مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ صحافیوں کو خبروں کی ترسیل کیلئے بھی سخت پریشانی اور مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں سبی کے بعض حلقوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا تو عوام سڑکو ں پر نکل آئے گی۔