گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کی کابینہ کا اعلان کردیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کی کابینہ کا اعلان کردیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفیکیشن کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سبی کے انتخابات 10جنوری کو منعقد ہونے تھے جی ٹی اے بی کے آئین کی رو سے انتخابات پینل وائز ہوتے ہیں اسی دوران تختی پینل کے چھ امیدواروں نے تحریری اور پریس کانفرنس کے ذریعے تختی پینل سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

تختی پینل کے سربراہ معزز عدالت سول کورٹ سبی میں الیکشن کے خلاف سٹے آرڈر لیا معزز عدالت کے مورخہ 20جنوری کے حتمی و تحریری فیصلہ آنے کے بعد آئین کی رو سے تختی پینل کے نامکمل ہونے کی وجہ سے قلم دوات پینل کے امیدواران کو آئندہ دو سال کیلئے کامیاب قرار دیا گیا۔

کابینہ کے صدر حاجی محمد یونس ، سینئر نائب صدر حاجی مدثر محی الدین، نائب صدر محمد ارشاد خلجی، جونیئر نائب صدر بشیر احمد ڈومکی ، نائب صدر خاتون یاسمین گشکوری، جنرل سیکریٹری میر غلام علی ڈومکی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری چنگیز خان، سیکریٹری اطلاعات و نشریات ملک ریاض بلوچ، سیکریٹری مالیات جاوید اختر ، سیکریٹری سپورٹس زاہد علی، جوائنٹ سیکریٹری خرم شہزاد، آفس سیکریٹری عبدالقیوم، سیکریٹری خاتون زینب منظور، آڈیٹر رحیم جان ڈومکی، چیئرمین محمد طارق الماس ، وائس چیئرمین شیر علی بیگ جوشی، آرگنائزر حسین خان ، ڈپٹی آرگنائزر محمد یعقب نودانی شامل ہیں۔