ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مقررین ڈاکٹر محمدعظیم ،رانا خالد محمود ، وحیدانورکوکب ،سہیل غنی عاطف سعید ،عبدالجبار طاہراور دیگر نے ناموس رسالت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور ایسی حرکت کرنے کی جرات کرنے والے مردود وں کیلئے ہر مسلمان غازی علم دین شہید اورعامر چیمہ شہید ہے۔
اور امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے،حکومت پاکستان کو فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر دینا چاہیے ،آزادی اظہار رائے کا مطلب دنیا کی ایک تہائی آبادی کی دل آزاری قطعی طور پر نہیں۔ احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، اوربینرز اٹھار کھی تھے مظاہرین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخوں کے خلاف نعرے بازی کی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اظہار کرتے ہوئے،جوہونہ عشق مصطفٰیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو زندگی فضول ہے،غلام ہیں غلام ہیں رسول ۖکے غلام ہیں، گستاخوں کو پھانسی دو کے نعرے لگائے۔ریلی کمیٹی باغ سے شروع ہوکر شہباز چوک میں دعا کے بعد اختتام پذیر ہوئی اور مظہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔