شمال مشرقی امریکی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، شہری پریشان

Snow Storm

Snow Storm

نیویارک (جیوڈیسک) شمال مشرقی امریکی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ برفانی طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں میں نیویارک، نیو انگلینڈ، بوسٹن اور فلاڈیلفیا کے علاقے شامل ہیں۔

ان علاقوں میں منگل کے روز تک چار ہزار سے زائد مقامی ہوائی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ شہروں میں دو فٹ تک برفباری ہونے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق چار کروڑ شہری برفانی طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی معطل اور ذرائع آمدورفت کا نظام رکنے کے مسائل در پیش آ سکتے ہیں۔ نیویارک کے مئیر نے اس برفانی طوفان کو تاریخ کی بدترین آفت قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ان دیکھی آفت سے نمٹنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ شہریوں نے حکومتی وارننگ کے بعد خوفزدہ ہو کر اشیائے ضروریہ کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں نے مارکیٹوں کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ دھڑا دھڑ خریداری میں مصروف ہیں۔