پی ایس او کے لئے 40 ارب روپے کی بینک گارنٹی منظور

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزارت پانی و بجلی مختلف بینکوں سے پی ایس او کیلئے 40 ارب روپے کے قرض کا انتظام کر رہی ہے جس کے لئے بینک گارنٹی منظور کر لی گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے حالیہ بحران کی ایک بڑی وجہ پی ایس او کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔

پی ایس او کو چالیس ارب روپے ملنے سے فرنس آئل کی بلا تعطل فراہمی کو یقنی بنایا جا سکے گا۔