اسلامی دنیا کو متحد ہو کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔میاں گلزار احمد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : ماربل ایسوسی ایشن کے صدر میاں گلزار احمد کی قیادت میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف تمام دینی جماعتوں اورتاجر تنظیموں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودو نہود نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی اسلامی دنیا کو متحد ہو کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

گستاخانہ خاکے بناکرہماری غیرت کا امتحان لیا جاتاہے ۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری عرفان اُپل، محمد حسین مغل ، نیئر جمیل بھٹی ، علمائے کرام ،ابو یاسر اظہر حسنین ،مولان مشتاق چیمہ ، زاہد حبیب قادری ، بلال قدرت بٹ ، مولانا طلعت سعید ، قاری زاہد سلیم،مولانا زاہد الررشیدی ، بابر رضوان باجوہ، حافظ اسد محمود سلفی ، رفیق احمد مجددی ، صابر نوازبٹ ، حاجی نذیر جموںوالے، میاں فضل الرحمان ، بابو امتیاز حسین ، ریاض بھٹی ،مہرمحمد اشرف ، ایس اے حمید اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔