محمد علی اور سونی لسٹن کے مشہور زمانہ دستانے نیلامی کیلئے پیش

Muhammad Ali Gloves

Muhammad Ali Gloves

نیویارک (جیوڈیسک) باکسنگ لیجنڈ محمد علی اور سونی لسٹن کے درمیان ہونے والے مشہور زمانہ فائٹ کے دستانے نیلامی کے لئے مداحوں کو پیش کئے جائیں گے۔

محمد علی اور سونی لسٹن کے درمیان 25 مئی 1965ء کو لیوسٹن میں مقابلہ ہوا تھا جس میں محمد علی نے لسٹن کو چاروں شانے چت کیا تھا۔

دونوں سابق چمپئین باکسروں کے اس میچ کے دستانے 21 فروری کو اس مشہور مقابلے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ دستانوں سے ایک ملین ڈالرز آمدنی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محمد علی نے 1995ء میں مقابلے کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں جوڑوں میں اپنے دستخط کئے تھے۔ سونی لسٹن 1970ء میں انتقال کر گئے تھے۔