کینیا : مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی

Kenya Protesters

Kenya Protesters

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا میں حکومتی کرپشن کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سب سے بڑا مظاہرہ ناروک شہر میں ہوا۔

جہاں مقامی ماسائی قبیلے کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں سے علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، شیل اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ جھڑپوں میں بیس افراد زخمی ہوئے۔