امریکہ، برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، پروازیں منسوخ

America Snow

America Snow

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا، پروازیں منسوخ، سکول بند، ریل اور بسوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔

تاریخی برفانی طوفان نے امریکا کے بڑے حصے کو لپیٹ لیا۔ نیویارک، نیوجرسی، کنیٹی کٹ اور میساچیوسٹس میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔

واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ میں بھی برفباری جاری ہے۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ، سکول بند، ریل اور بسوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔