فٹنس مسائل:اینتھونی، جانسن کیخلاف مقابلے سے دستبردار

Anthony Joshua

Anthony Joshua

لندن (جیوڈیسک) ناقابل شکست انگلش ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر اینتھونی جوشوا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کے آخر میں کیون جانسن کے خلاف شیڈول مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔

دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ 31 جنوری کو ہونا تھا۔ اینتھونی نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث جانسن کے خلاف مجوزہ مقابلے سے دستبرداری کے فیصلے پر بے حد مایوسی ہوئی، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اب میں اپریل تک دوبارہ رنگ میں واپسی کروں گا۔