چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کا درجہ دے دیا

Libby Lane

Libby Lane

لندن (جیوڈیسک) چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کا درجہ دے کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

چرچ آف انگلینڈ میں اڑتالیس برس کی لبی لین (Libby Lane) کو یارک منسٹر میں منعقد تقریب میں اسٹاک پورٹ کی بشپ کا درجہ دیا گیا۔ جیسے ہی آرچ بشپ آف یارک نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا لین کو بشپ کا درجہ ملنا چاہیے۔

لوگوں نے ہاں میں جواب دیا مگر ایک شخص نے بلند ایواز میں کہا کہ کتاب مقدس کے تحت ایسا نہیں کیا جا سکتا۔ ایک شخص کے احتجاج کے باوجود تقریب جاری رہی۔

چرچ آف انگلینڈ نے لبی لین کا انتخاب گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا۔ اور آرچ بشپ آف کینٹبری اور وزیراعظم کیمرون نے اسے جنسی برابری کی جانب قدم قراردیا تھا۔

امریکا، کینیڈا، ایسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پہلے ہی خواتین بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔