نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ سے بھرپور نئی زومبی ہارر ویڈیو گیم’’ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز \2‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جاپان کی ویڈیو گیم ڈولپر کمپنی Capcom کی پیش کردہ سنسنی سے بھرپور اس ویڈیو گیم ٹریلر میں خطرناک نشانے باز فائٹرز اپنے روایتی انداز میں زومبیز کا خاتمہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس سنسنی خیز گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں گزشتہ حصوں کی نسبت کئی نئے کردار گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ جدید ہتھیاروں سے لیس طاقتور جنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم 24 فروری میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، ایکس باکس وَن اور 360،پلے اسٹیشن تھری اور فور کیلئے موزوں ہے۔