یوسی پنجگرائیں کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار منہدم ہونیکا خطرہ

UC Building

UC Building

پنجگرائیں (جیوڈیسک) یونین کونسل پنجگرائیں کی عمارت عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہوچکی ہے جو کسی بھی وقت گرکر بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔

برسات کے دنوں میں کمروں کی چھتیں ٹپکتی رہتی ہیں جس سے سرکاری کام کرنا محال ہو جاتا ہے اور ریکارڈ خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ یونین سیکرٹری سید امداد شاہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت نئے سرے سے تعمیر کی جائے۔