پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اللہ انتقال کر گئیں

Begum Kulsoom Saifullah

Begum Kulsoom Saifullah

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر اور سینئر سیاست دان بیگم کلثوم سیف اللہ خان گذشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی ہے۔