لاہور (جیوڈیسک) افغانستان کے خلاف واحد دوستانہ میچ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ 6 فروری کو کھیلا جائیگا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کیمپ میں 23 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے. جن میں مزمل حسین، ثاقب، احسان اللہ، غضنفر، غلام نبی، شہباز، محمد بلال، محمد سفیان، شہرام بابر، محسن، نوید، امجد، نجیب الرحمٰن، محمد ریاض، بلاول، فہیم شاہ، سبحان، حبیب اللہ، محمد طاہر، سعد اللہ، گل محمد، منصور خان، محمد طاہر شامل ہیں۔
کیمپ آفیشلز میںہیڈ کوچ شاملان مبارک ہیڈ کوچ پاکستان نیشنل ٹیم، اسسٹنٹ کوچ و مینیجر اصغر خان انجم، اسسٹنٹ کوچ حسن بلوچ، اسسٹنٹ کوچ تنویر احمد، گول کیپر کوچ زاہد تاج، فزیو محمد اسلم، میسیور فاروق زمان شامل ہیں۔