بھمبر کی خبریں 27/01/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر حافظ شجاع الرحمن حملہ کیس 2 ہفتے سے زائد گذر جانے کے باوجود اصل حقائق منظر عام پر نہ آ سکے پولیس بھی سراغ لگانے میں ناکام واقعہ کا پس منظر مذہبی چپقلش یا کوئی اور کہانی اصل محرکات سامنے نہ آنے پر عوام علاقہ میں مختلف چہ مگوئیاں تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف تاجر اور مذہبی رہنما حافظ شجاع الرحمان پر 2 ہفتے قبل نا معلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا جس پر بھمبر کے شہریوں ، تاجروں اور اہل سنت والجماعت کے کارکنان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے اصل محرکات سامنے لانے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پیش آنے والے واقعہ سے بھمبر کے اندر 2 مذہبی گروپوں کے درمیان کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا تھا اور کسی بڑے تصادم کا خطرہ تھا تا ہم واقعہ کو 2 ہفتے سے زائد گذر جانے کے باوجود پولیس واقعہ میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اور واقعہ کی اصل حقیقت عوام کے سامنے نہ آ سکی جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بھمبر کے پر امن ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا سراغ لگانے اور واقعہ کے اصل محرکات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بالووال چھمب کا رہائشی نوجوان کبیر حسین ولد محمد اسماعیل اپنے موٹر سائیکل نمبری GTM4274 پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بھمبر گجرات روڈ ماچھیا کے مقام پر نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر نوجوان کبیر حسین زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا بھمبر پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر نواحی علاقے دھندڑ میں کلاشنکوف کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقے دھندڑ کوٹ کے رہائشی عاشق حسین بٹ نے فون کر کے فراز احمد ولد محمد شریف قوم کمہار کو گھر سے باہر بلایا تو وہاں پر پہلے سے تاک میں بیٹھے قاسم رشید نامی شخص نے فراز احمد پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا گیا پولیس نے مضروب کی نشاندہی پر عاشق حسین بٹ اور قاسم رشید کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سماہنی کڈیالہ کے موضع کالی ترڑاں میں ٹمبر اور قبضہ مافیا کا محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر بزور طاقت قبضہ کا سلسلہ جاری ہے قبضہ مافیا سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کیلئے قیمتی جنگلات کو جلانے اور کاٹنے میں مصروف ہے گذشتہ دنوں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے قبضہ مافیا کی طرف سے ناجائز تعمیر کو مسمار کر دیا تھا جس پر قبضہ ٹیم کے سرکاری ملازم ماسٹر اصغر عرف سونی نے محکمہ جنگلات کے اہلکاران پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی پولیس کی طرف سے ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی اب قبضہ مافیا سرغنہ عبدالقیوم اور ماسٹر اصغر عرف سونی کی قیادت میں دوبارہ بذورطاقت مزید رقبہ پر ناجائز قبضہ کر کے علاقہ کے لوگوں کا راستہ بھی بند کر رہے ہیں دوبارہ قبضہ کے دوران محکمہ جنگلات بھی بے بس ہو کر رہ گیا ہے جبکہ انتظامیہ اور پولیس بھی قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے ہمارا وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کیخلاف نوٹس لیا جائے اور قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار موضع کالی ترڑاں کڈیالہ کے رہائیشیوں ارشد محمود، مظہر اقبال، محمد حنیف، یاسر اقبال ، محمد اصغر ، محمد خورشید اور عبدالمجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ٹمبر اور قبضہ مافیا جن کو ایک با اثر شخصیت سپورٹ کر رہی ہے کی آشیر باد پر پہلے بھی راستہ سے گذرنے پر ہمارے بوڑھے والد کو تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے اب دوبارہ قبضوں کا سلسلہ شروع کر کے نہ صرف محکمہ جنگلات کی طرف سے مسمار کیے گئے مکان دوبارہ تعمیر کر لیے ہیں جبکہ مزید رقبہ پر ناجائز قابض ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے آفیسران بھی قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئے ہیں جن پر سیاسی دبائو حاوی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کا سرغنہ ماسٹر اصغر عرف سونی آف رعل پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہے لیکن وہ بااثر ہونے پر ابھی تک عر عام دندناتا پھر رہا ہے اور پولیس بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے ٹمبر مافیا کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف اسمبلی میں قانون سازی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میونسپل کمیٹی بھمبر کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ شاہد انور نے فیتہ کاٹ کر اور جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور واک ریلی کی بھی قیادت کی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھمبر کے زیر اہتمام بھمبر میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے میرپور چوک میں فیتہ کاٹ کر اور جھاڑو لگا کر باقاعدہ ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر واک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود کر رہے تھے واک ریلی اور افتتاحی مہم میں تحصیلدار بھمبر شہزاد نسیم عباسی، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد، صدر انجمن تاجران بھمبر چوہدری محمد عبداللہ، صدر میلاد کمیٹی بھمبر، چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر مسلم کانفرنس سٹی بھمبر طارق محمود بٹ، ممبر پریس فائونڈیشن حاجی خالد حسین خالد، صدر پریس کلب ناصر شریف بٹ، راجہ نعیم گل، چوہدری خالد حسین ، ضلعی صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر طارق شاکر، جاوید اقبال برسالوی، عتیق الرحمان برسالوی، پرنسپل دی لرنز عتیق الرحمان ، افتخارعظیمی ، عبدالسلام صراف، خرم افضال پاشا، ٹیکس آفیس چوہدری شوکت علی، ٹیکس انسپکٹر محمد الیاس ، چیئرمین مہاجر نوشہرہ فائونڈیشن الحاج محمد یوسف، سیکرٹری ریٹائرڈ چوہدری محمد اعظم، منیجر HBL محمد حسنین، منیجر UBL ملک یاسین، منیجر الفلاح بینک راجہ محمد نوید، افسر مال انعام باری، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی بھمبر ڈاکٹر محمد شکیل مکہال، چوہدری محمد علی کس چناتر سمیت سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی اور تاجر تنظیموں کے راہنمائوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے شرکاء واک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں ، شہر ، گلی اور محلوں کو صاف ستھر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہفتہ صفائی مہم سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا جتنا ماحول صاف ستھرا ہو گا اتنی ہی بیماریاں کم ہونگی میونسپل کمیٹی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے شہری بھی ہفتہ صفائی مہم میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔

Opening Weekend Cleanup Campaign

Opening Weekend Cleanup Campaign