ٹانک: واپڈا دفتر کو آگ لگنے پر 72 افراد گرفتار، شہریوں‌ کا احتجاج

Citizens Protest

Citizens Protest

ٹانک (جیوڈیسک) لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے پیسکو آفس کو آگ لگانے کے بعد دفعہ 144 نافذ، 72 افرارد گرفتار، پولیس کی ہوائی فائرنگ، شیلنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹانک میں گذشتہ روز مظاہرین نے 20 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیسکو آفس کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور گرفتاریوں کے لیے آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں 72 کے قریب افراد کو گرفتار کیا جن میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹانک میں گذشتہ دو ماہ سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے ضلعی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا گیا لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی ۔ مظاہرین نے دوسرے روز بھی شٹر داؤن ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔ ٹانک کے تمام تعلیمی ادارے بند رہے ، محکمہ صحت نے بھی خسرہ مہم ملتوی کر دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔