کراچی : جوئے کے اڈے پر کریکر حملہ ، 1شخص ہلاک ، متعدد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہرِقائد کے علاقے داؤد گوٹھ ملیر میں جوئے کے اڈے پر کریکر حملے میں ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق داؤد گوٹھ ملیر میں جوئے کے اڈے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوگئے کریکر پھٹنے سے جوا کھیلنے میں مصروف نامعلوم شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

جن کے نام محمد یاسین، عدنان، عبد العزیز، وقاص، محمد اشرف، عبدالغفار، اور شبیر بتائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اڈے کا مالک جاوید پولیس کو بھاری رشوت دیتا ہے۔ اہل محلہ نے جوئے کا اڈہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔