امریکی صدر بھارتی دورہ مختصر کر کے سعودی عرب روانہ ہو گئے

Obama

Obama

نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما بھارت کا دورہ مختصر کر کے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کرینگے، نئی دلی کے ملٹری ائیرپورٹ پر صدر اوباما اور امریکی خاتون اول مشیل اوباما کو بھارتی حکام نے الوداع کہا، بھارت کے تین روزہ دورے میں امریکی صدر نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصی شرکت کیا۔

اعلیٰ بھارتی حکام اورسرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے ساتھ دلی میں طلبہ سے خطاب بھی کیا، بھارتی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ صدر اوباما کے دورے سے بھارت امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوا ہے، اوباما نے بھی ایک پیغام میں دورے کو یادگار قرار دیا۔