پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 27/01/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) خصوصی صفائی مہم عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے شروع کی جارہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔6روزہ صفائی کی یہ مہم ماحول پر مثبت اثرات مرتب کریگی ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے اللہ والا چوک میں جھاڑو لگا کرمہم کا آغاز کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج سے شہر میں صفائی مہم شروع ہو چکی ہے گلی محلوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شہری تنظیموں کے عہدیدار تحصیل انتظامیہ کے شانہ بشانہ اس جد و جہد میں شامل ہوں کیونکہ بحیثیت مسلمان صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اگر ہم اپنے گلی محلوں اور گھروں میں صفائی کو 100%یقینی بنائیں تو بہت سی موذی امراض سے بچائو ممکن ہے۔۔شہر میں ہفتہ صفائی منانے کا اصل مقصد لوگوں میں یہ شعور آگاہی پیدا کرنا ہے کہ اگر ہم ذرا سی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوڑاکرکٹ گلی بازاروں میں پھینکنے کی بجائے سینٹری ورکرز کے آنے کا انتظار کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ شہر کو صاف ستھرا اور ماڈ ل سٹی نہ بنایا جا سکے۔اور میں پر امیدہوں کہ ہفتہ صفائی منانے کے دورا ن اہلیان پیرمحل اور شہری تنظیموں کا مکمل تعاون تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ہو گا۔ ان موقع پر چیف آفیسر محمد طارق جاوید کمبوہ،ممبران سیکورٹی ایڈوائزی کمیٹی چوہدری سلطان احمد، میاں اسد حفیظ، منور احمد،ارشد سینٹری انسپکٹر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) ڈپٹی ڈی ایچ او محکمہ صحت ڈاکٹر شوکت علی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا اختر علی نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب سے میٹنگ کے دوران آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔مہم کے دوران چھ ماہ سے دس سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی انجیکشن لگائے جائیں گے جب کہ دیہی اور شہری حلقوں کے گلی محلوں میں بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگانے کیلئے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔بعدازاں ڈاکٹر شوکت علی اور رانا اختر علی نے صحافیوں کو بتایا کہ خسرہ جان لیوا وائرس ہے جس سے ماضی میں متعدد بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔والدین سے پر زوراپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو خسرہ جیسے موذی وائرس سے بچانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے لگائے جانے والے یونٹس میں حفاظتی انجیکشن ہر صورت لگوائیں۔ کیونکہ ذرا سی غفلت معصوم بچوں کی اموات کا سبب بن سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے ) گورنمنٹ ڈگری کالج میں سر سبز درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا نوٹس ،،انکوائری آفیسر کا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سمیت کالج کا دورہ ،،پرنسپل اور سٹاف و دیگر عملہ کے بیان قلم بند ،، انکوائری آفیسر کا صحافیوں کو سر سبز درخت کاٹنے اورکرپشن کی میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی ،، تفصیل کے مطابق پیرمحل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں سر سبز و شاداب قیمتی درختوں کو بہیمانہ طریقہ سے کاٹ کر مبینہ طور پر خورد برد پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے شفاف تحقیقات اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری کرنے کے لئے ٹی آئی کالج (ربوہ)چناب نگر کے پرنسپل جہانگیر احمد کوانکوائری آفیسرنامزد کردیا گیا تھا ،انکوائری آفیسر نے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ پیرمحل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کا دورہ کیا اور حقائق کی جانچ پڑتال کے لیے مذکورہ پرنسپل و کالج سٹاف اور دیگر عملہ کے افراد سے فردا فردان ملاقات میں وقوعہ سے متعلق بیانات کو قلم بند کیا جس کی جانچ پڑتال تاحال جاری ہے تحقیقاتی ٹیم نے صحافیوں کو بتایاکہ صاف شفاف انکوائری کی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد افسران بالا کو ارسال کریں گے تاکہ جرم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News