مصطفی آباد میں پتنگ بازی کا سلسلہ شروع بسنت منانے کی تیاری عروج پر

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں پتنگ بازی کا سلسلہ شروع، 19.20فروری کو بسنت منانے کی تیاری عروج پر، شہر میں بسنت منانے کے چارٹ دیواروں پر آویزں، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں چند روز سے پتنگ بازی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

پتنگ بازوں نے بسنت منانے کی تیاریاں بھی شروع کر رکھی ہے، اس سلسلہ میں شہر کی دیواروں پر19اور20تاریخ کو بسنت منانے کے چارٹ آویزاں کر دئیے گئے ہیں، پتنگ باز بسنت منانے کی تیاری زور شور سے کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی کسی بڑے حادثے کاسبب بھی بن سکتی ہے، شریف شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔