گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

Caricatures Against Protests

Caricatures Against Protests

لاہور (جیوڈیسک) فرانسیسی رسالے کی ہرزہ سرائی کے خلاف امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور میں ادارہ صراط مستقیم کی جانب سے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔

شرکاء نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان قربان کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خاکوں کی اشاعت کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ انہوں نے نعرے بازی بھی کی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بھی مال روڈ پر ریلی نکالی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ایپکا کی جانب سے فیصل آباد میں جھنگ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا گیا۔

ساہیوال میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء نے ریلی نکالی پریس کلب کے باہر مظاہرے میں انہوں نے خاکوں کی اشاعت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمین نے یوم سیاہ منایا اس موقع پر ریلیاں نکالی گئیں مظاہرے بھی کئے گئے۔