آگرہ (جیوڈیسک) بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک مسلمان خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں گجر چوک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص اور ایک خاتون کی لاش ملی جسے رخسانہ کے نام سے شناخت کیا گیا۔ جب پولیس واقعے کی تحقیقات کے لئے رخسانہ کے گھر پہنچی تو وہاں 4 بچوں رنشا، سہیل، جولی اور گوگی کی لاشیں پڑیں تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، واقعہ ابتدائی طور پر زمین کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ رخسانہ کا شوہر نوید اقدام قتل کے الزام میں پہلے ہی جیل میں ہے۔