سی سی پی او لاہور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

CCPO Lahore

CCPO Lahore

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سی سی پی او لاہور امین وینس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقامی داکٹر کے قتل کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے کئی مرتبہ نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سی سی پی او امین وینس کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں 28جنوری کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔