فاٹا کو دہشتگردوں سے خالی کرائیں گے، جنرل راحیل شریف کا عزم

Raheel Sharif

Raheel Sharif

مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔

جنرل راحیل شریف کو علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونگے۔

فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے۔