تلہ گنگ کی خبریں 27/01/2015

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھا پہ مار کر چار قمار بازوں کو دھر لیا، موبائل اور نقدی قبضے میں لے لی، مقدمہ درج اور جرائم پیشہ عناصروں کے خاتمے تک خفیہ ا پریشن جاری رہے گا ایس ایچ او سٹی۔تفصیل کے مطابق تلہ گنگ حیدر چوک پر مخبر کی اطلاع پر تھا نہ سٹی پو لیس نے جو ئے کے اڈے پر چھا پہ ما ر تو موقع سے بشیر احمد ،شمشادحسین ،شکیل احمد اور تصور حسین کو پکڑ لیا اور جو ئے پر لگی 75ہزار نقد ی قبضے میں لے لی اور چاروں ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ایس ایچ او سٹی کا کہنا ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صروں کے خا تمے تک ا پر یشن جا ری رہے گا اور میر ا مشن علا قہ کو جر ائم سے پا ک کر نا ہے جو میں اپنا مشن پور اکر کے دم لو ں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مہنگا ئی کاجن بے قا بو اشیا ء کی قیمتو ں میں اضا فے کے بعد ایل پی جی گیس سلنڈرو ں کی قیمتو ں میںاضا فہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ پر شہر ی بلبلا اٹھے غر یبو ں کے چو لہے بجھنے لگے ن لیگ کی حکومت غر یبو ں سے زند گی کی ڈو ر تو ڑنے کے در پے ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر تنو یر ،وقار چوہدری ،خا لد ،ابو بکر،خا نی ویگر شہر یو ں نے میڈ یاکے سر وے میں کیا ۔تلہ گنگ کے شہر یو ں نے روز بروز بڑ ھتی ہو ئی مہنگا ئی پر با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ن لیگ کی قیا دت نے عوام کو بجلی ،گیس ،دہشت گر دی سمیت دیگر مسا ئل مہینو ں میں حل کر نے کے اعلا نا ت کر کے ووٹ توحا صل کر لیے لیکن غر یبو ں کو مز ید مہنگا ئی کی دلدل میں دھکیل دیا اور ا ج عام ا دمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ۔ بجلی اور گیس کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے رہی سہی کسر پو ری کر دی ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری میں دن بد ن اضا فہ ہو رہا ہے اور غر یبو ں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ گئے ہیں۔ شہر یو ں نے کہا کہ گیس کی قیمتو ں میں ہو شر با اضا فہ کر کے گھر یلو سلنڈر اور کمر شل سلنڈر کی قیمتیں ہما ری پہنچ سے دور ہیں جو عوا م کے ساتھ بہت بڑ ی زیا دتی اور ظلم ہے ۔شہر یو ں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے الیکشن میں کئے گے وعدوں پر پا نی پھیر کر عام غر یب آدمی کا جینا حرام کردیا ہے ۔شہر یو ں نے حکمر انوں سے اپیل کی ہے خد ارا اپنے وعدوں کی پا سداری ک ریں اور ہمیں مسا ئل سے نجا ت دلا ئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں آئی ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ،آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن بھی شروع ،عوامی حلقوں کا اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر زبیر ملک نے بتایا کہ ہسپتال میں آئی شعبہ میں باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں تمام ضروری آلات اور مشینیں پہنچ گئی ہیں ۔اُنہوں نے بتایا کہ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق رائو روزانہ درجنوں مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ آنکھوںکے آپریشن بھی جدید مشینوںکے ذریعے کئے جا رہے ہیں ۔ڈاکٹر زبیر ملک نے اس سلسلے میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Talagang News Picture

Talagang News Picture