کھلاڑیوں کی معاشی حالت مضبوط کیے بغیر ان سے بہتر نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے خواجہ محمد اسلام

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: کھلاڑیوں کی معاشی حالت مضبوط کیے بغیر ان سے بہتر نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے حکومت کبڈی کے فروغ کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کبڈ ی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد اسلام نے گزشتہ روز پاکستان کبڈی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے۔

ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر میاں محمد فاروق ایم این اے رانا محمد شعیب ادریس ایم پی اے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق نذیر محمد سرور بٹ ماسٹر سلیم گجر حاجی احمد دین رانا محمد عمران خاں طارق ساہی اور قومی کبڈی ٹیم کے اراکین اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی خواجہ محمد اسلام نے کہا کہ فیصل آباد کبڈی کے کھلاڑیوں کی نرسری ہے قومی ٹیم کی اکثریت کا تعلق اسی شہر سے ہے اس لیے ان کی بھر پور پذیرائی کی جائے گی تقریب سے ریاض میانہ ماسٹر سلیم گجر محمد سرور بٹ اور رانا محمد عمران خاں نے بھی خطاب کیا۔