ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ 34 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کھاد اور توانائی سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکہتر پوائنٹس اضافے سے چونتیس ہزار پانچ سو اڑتیس پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتالیس کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔