شکار پور میں جواری باپ 17 سالہ بیٹی کو جوئے میں ہار گیا

Shikarpur

Shikarpur

شکار پور (جیوڈیسک) شکار پور کے علاقے کے رہائشی داد عرف کانڈروشر نے 1 ماہ قبل جوا کا اڈا چلانے والے شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ قرض لے کر جوا کھیلا تھا۔

ایک ماہ بعد مذکورہ شخص سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو داد عرف کانڈروشر نے پیسے کے بدلے اپنی نوجوان 17 سالا بیٹی رخسانہ کا رشتہ جوا کا اڈا چلانے والے شخص کے بیٹے کو دینے کی آفر کی جس پر پیسوں کے بدلے رشتے کو قبول کیا گیا۔

واقعہ کے بعد لڑکی کی ماں آسودی شر نے اس رشتے سے انکار کیا اور مقامی وڈیروں کے پاس انصاف کے لئے گئی جس پر مقامی وڈیروں نے مذکورہ خاتون کو پیسوں کے بدلے رشتہ دینے کو درست قرار دیا۔

قرضہ دینے والے شخص نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے خاتوں کو دھمکی دی ہے لڑکی کا فوری نکاح کروایا جائے بصورت دیگر اسے اغواء کر لیا جائے گا۔