پنجاب میں بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز

Anti Measles Campaign

Anti Measles Campaign

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بچوں کو خسرے کی بیماری سے بچاو کے لیے بارہ روزہ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چھ ماہ سے دس سال کے بچوں کو ویکسین کے ٹیکے لگانے کیلیے سولہ ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

پنجاب کے 37 اضلاع میں چھ ماہ سے دس سال کی عمر کے 2 کروڑ 85 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچاو کے مفت ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ۔ماہرین کے مطابق خسرے کا مرض ایک بچے سے دوسرے میں تیزی سے پھیلتا ہے، 2013 ء میں26 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ،192 موت کا لقمہ بن۔

خسرے سے متعلق خصوصی آگاہی مہم ضلع اور تحصیل سطح پر شروع کی گئی ہے ،مہم کیلیے 16 ہزار ٹیموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔موبائل ٹیمیں 9 فروری تک تعلیمی اداروں ،اسپتالوں،ریلوے اسٹیشنز اور ائیر پورٹ کے ساتھ گلی محلوں میں حفاظتی ٹیکےلگائیں گی۔خسرے کے خلاف خصوصی مہم شروع ہو گئی،اب والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرے سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔