قصور:ڈاکوؤں نے شہریوں کو مال و زر سے محروم کر دیا

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) چونیاں اور سرائے مغل کے نواح میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواح موضع پڈھانہ کے قریب کار سوار محمد ندیم اپنی فیملی کو لیکر گاؤں جا رہا تھا

راستہ میں ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور خواتین سے 7 تولے طلائی زیورات، 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے۔اسی طرح قصبہ چونیاں میں کھل بنولے کی دکان میں داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے دکان کے مالک افتخار احمد کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔