نئی دھلی (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالواسطہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے مذہبی منافرت ختم کریں۔
حالیہ دورہ بھارت میں امریکی صدر بارک اوباما نے مودی اور بھارتی سرکار کی خوب تعریف تو کی مگر اپنے دورے کے آخری دن انھیں کچھ نصیحتیں بھی کیں۔
اوباما نے براہ راست نریندر مودی پر تو تنقید نہیں کی مگرایک تقریب میں شریک نوجوان سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب یہاں مذہبی بنیاد پر تفریق نہ ہو، بھارت کو بھی مذہبی آزادی کا حق یقینی بنانا چاہیے۔