ہوانا (جیوڈیسک) امریکہ کو اپنی پالیسیاں کسی پر بھی مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائے جانے والے ایک خط میں کاسترو کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بات چیت سے معاملات کے حل کے قائل نہیں ہیں۔
ہم دوستی اور تعاون پر اعتماد رکھتے ہیں، تمام تنازعات کو بات چیت سے ہی حل ہونا چاہئے۔ ہم پر امن طور پر تعلقات کی بحالی کے خلاف نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے نمائندوں نے تعلقات میں بہتری کیلئے ہوانا میں مذاکرات کئے تھے جن میں اقتصادی تعاون سمیت دونوں ممالک میں اپنے اپنے سفارتخانے کھولنے پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔