ہر بیٹی مادر ملت جیسا حوصلہ پیدا کرے، کمشنر شعیب صدیقی

Shoaib Ahmed Siddiqui

Shoaib Ahmed Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے قوم کی ہر بیٹی کو اپنے اندر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح جیسا عزم، استقلال اور حوصلہ پیدا کرنا ہوگا اور تعلیم و صحت پر توجہ دیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون پاکستان گرلز کالج میں شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بزنس مین عبد اﷲ فیروز کی جانب سے خاتون پاکستان گرلز کالج کیلئے کمپیوٹر لیب کے قیام کا اعلان نہایت خوش آئند ہے جس شہر میں اہل دل افراد ہوتے ہیں اس شہر کے مسائل میں کبھی اضافہ نہیں ہوتا ہے

عبد اﷲ فیروز کی طب کی میدان میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ تمام مخیر حضرات تعلیم کی بہتری میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں، انتظامیہ ہر وقت تعاون کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر ملک کے معروف سماجی رہنما اور بزنس مین عبد اﷲ فیروز، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عارف کلہوڑ ، ڈائریکٹر کالج انعام احمد، پرنسپل خاتون پاکستان گرلز کالج ذکیہ سومرو و دیگر افسران موجود تھے۔ عبد اﷲ فیروز نے کہا کہ تعلیم اور صحت کیلئے حکومت تنہا کچھ نہیں سکتی سب کو ملکر حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔