آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ: تنظیم اسپورٹس، ینگ ملیر اور بلوچ اسٹار ملیر کی فتوحات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں تنظیم اسپورٹس گذری نے مضبوط حریف محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ کو ایک سخت کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی کھیل کے 5ویں منٹ میں محمدی اسپورٹس کے جمیل احمد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی لیکن 9ویں منٹ تنظیم اسپورٹس گذری کے شاہد نے شاندار گول اسکور کرکے محمدی اسپورٹس کے برتری کا خاتمہ کردیا کھیل کے 23ویں منٹ میں شہباز نے گول اسکور کرکے تنظیم اسپورٹس کو برتری دلا دی اور میچ کے اختتام تک یہ برتری قائم رہی۔

دوسرے میچ میں ینگ ملیر نے مد مقابل بسم اللہ اسپورٹس کو 1-0سے ہرادیا میچ کا واحد گول ینگ ملیر کے تنویر نے کھیل کے 49ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ بسم اللہ اسپورٹس کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلوچ اسٹار ملیر نے بلوچ اسٹار سنٹرل کو 2-0سے شکست دیدی۔

بلوچ اسٹار ملیر کی جانب سے اویس اور شہباز نے گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف اسکائوٹس لیڈر طاہر شیخ ،قاری شکر اللہ اور دیگر کا کھلاڑیوں سے تعرف کرایا گیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیرعمر ،خالد ممتاز جمی ،عبدالغفور ،سراج الدین طالب اور شوکت خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament