کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا نے ای میل میں بورڈ آفیشلز کو کھری کھری سنا دیں۔ سری لنکن کھلاڑی نے اپنی ای میل میں سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا اور سابق وزیر کھیل آلوتھگامگے پر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔
سنگاکارا اس وقت نیوزی لینڈ میں 7 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں، وہیں انھیں 2013 کی چیمپئنز لیگ سے قبل نشانتھا اور آلوتھگامگے کے بیانات یاد آگئے۔
جس پر سخت الفاظ پر مبنی ای میل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کارلٹن برنارڈس کو بھیجی، اس میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ چیمپئنز لیگ سے قبل پریس کانفرنس میں یہ کہنا ہے کہ میں دولت یا ملک میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں عوامی سطح پر میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش تھی۔