شاہ فیصل ٹائون میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف علماء اکرام کی قیادت میں تاجران اور عوام کا زبردست احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ٹائون میں جید علماء اکرام کی قیادت میں تاجران شاہ فیصل ٹائون اور عوام کافرانس کے جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر “عظمت نام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احتجاجی ریلی “کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹائون ،جامع مسجد غوثیہ سمیت مختلف مساجد و مدارس اور انجمن تاجران شاہ فیصل کالونی کے نمائندوں اور تاجروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے کہاکہ ناموس رسال صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے جذبہ ایمانی ہے ہم تحفظ ناموس پر کسی بھی ملک اور مذہب کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے علماء اکرام اور تاجران و عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے گستاخانہ خاکہ شائع کرنے والے ممالک کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے۔

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ خاکہ شائع کرنے والے ملک فرانس کے خلاف احتجاججی نعرے درج تھے ۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف “عظمت نام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احتجاجی ریلی “شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے شمع شاپنگ سینٹر پر اختتام پذیر ہوا جہاں حکومت فرانس کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر احتجاجی نعرے فرانس کا قومی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

Protest Shah Faisal Town

Protest Shah Faisal Town