دنیا پور، ٹرالر اور مسافر ویگن میں تصادم، تین افراد ہلاک

Accident

Accident

دنیا پور (جیوڈیسک) دنیا پور کے قریب سپر ہائی وے پر ٹرالر اور مسافر ویگن میں تصادم سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ دنیا پور سے خانیوال جانے والی ویگن سپر ہائی وے پر موضع کوٹلہ حسن کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ چار زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہسپتال دنیا پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔