اسرائیلی فوج نے پتھر مارنے کے الزام میں 14 سالہ لڑکی کو قید کی سزا سنا دی

Israel

Israel

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل کی فوجی عدالت نے 14 سالہ فلسطینی بچی کو 2 ماہ قید اور 1500 ڈالر کی سزا سنا دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بچی پر پتھر مارنے کا الزام عائد ہے جس کی بنا پر اسے 2 ماہ قید اور 1500 امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

بچی کے والد کا کہنا ہے اسرائیلی فوج تربیت یافتہ اور اسلحے سے لیس ہے 14 سالہ بچی ان کے لیے کیسے خطرہ کا باعث ہو سکتی ہے۔