جمیکا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے آف سپن بولر سنیل نارائن نے ورلڈکپ سے اپنا نام واپس لے لیا، کہتے ہیں کہ وہ اپنے بائولنگ ایکشن پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سنیل نارائن نے اپنے بورڈ کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا۔
پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل آف سپنر نے ورلڈکپ سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بائولنگ ایکشن پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں، سنیل نارائن پر اس سے پہلے مشکوک بائولنگ ایکشن کا الزام تھا جسے انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ میں کلیئر کر لیا تھا۔ نارائن کی عدم دستیابی کے بارے میں پہلے ہی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔