پیرس (جیوڈیسک) پیرس فیشن ویک کا نئے انداز میں آغاز ہوا جب فیشن ہاؤس شینل کے ماحول دوست شو میں ماڈلز نے سٹیج پر پھول کھلا دیئے۔
پیرس فیشن ویک گزشتہ چند برسوں سے نئے تصورات دے رہا ہے ، اس بار بھی ایک لمبے ریمپ کی بجائے گولائی میں سجی سٹیج اور کاغذی پودے اور پھول جدت کا نیا انداز ثابت ہوئے۔
اس سٹیج کو بنانے میں جرمن ڈیزائنر کارل لیگرفیلڈ کو چھ ماہ لگے اور ملبوسات کی بہار نے شو کو چار چاند لگا دیئے۔