لاہور (جیوڈیسک) شوخ وچنچل گیتوں سے دلوں میں اتر جانے والے موسیقار اے پی نئیر کی آج آٹھویں برسی ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے اوم کار پرساد نئیر نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’’کنیز‘‘ سے کیا تاہم البیلے موسیقار کو شہرت ’’سی آئی ڈی‘‘ ، ’’آر پار‘‘ ، اور ’’مسٹر اینڈ مسز55‘‘ سے ملی۔ او پی نئیر کے سریلے گیتوں کی اپنی الگ ہی پہچان تھی۔
وہ اپنے گیتوں کی شوخی اور چلبلے پن کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ اوپی نئیر نے سب سے زیادہ کام محمد رفیع ، گیتا دت اور آشا بھوسلے کے ساتھ کیا۔
دو ہزار سات میں اس دنیا سے منہ موڑنے والے او پی نئیر کے گیت مداحوں کی سماعتوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔