فیصل آباد: موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے نائب صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ راشد جٹ کی وفات پر جن دوست احباب نے میرے ساتھ اظہار تعزیت کیا ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کیونکہ دکھ کی اس گھڑی میں سب دوستوں نے ہمیں حوصلہ دیا۔ آج کے دور میں کسی کا دکھ بانٹنا بھی بہت بڑی نیکی ہے۔
خالد جٹ نے کہا کہ میں تمام اراکین اسمبلی’ سول سوسائٹی’ صحافیوں’ تاجروں اور صنعت کاروں کا بے حد مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ راشد جٹ کی وفات ہمارے لئے بہت بڑا سانحہ ہے جسے ہم کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔ وہ ہم سب کا لاڈلہ تھا اور ہم سب اس کو دل و جان سے پیار کرتے تھے۔ راشد جٹ کی کمی ہم ہمیشہ محسوس کریں گے۔