کراچی (جیوڈیسک) کراچی ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا 3روپے فی کلو اور چینی 30پیسے سستی ہو گئی ہے۔ تاجروں کے مطابق دال چنا کمی کے بعد 64 روپے کلو کی ہوگئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق عالمی منڈی میں دال چنا کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے یہ امپورٹرز کی جانب سے وافر مقدار میں درآمد کی جارہی ہے جس کے باعث اس کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کی شوگر ملوں میں نئی چینی کی تیاری اور مارکیٹ میں رسد بہتر ہونے سے یہ ہول سیل سطح پر مزید 30 پیسے سستی ہوکر یہ 49 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔
کین کمشنر سندھ آغا ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ صوبے کی 37 میں سے 33 ملیں کاشت کار سے182 روپے فی من کے حساب سے گنا نہیں خرید رہیں-کسان سے کم نرخوں پر گنا خریدنے والی ملوں کو نوٹسز بھجوادیے گئے ہیں ۔